شاہد کپور کے فلم ’حیدر‘ کے معاوضے پر حیران کن انکشاف

ڈائریکٹر وشال بھردواج کی فلم کیلئے ایک روپے معاوضہ بھی نہیں لیا تھا،شاہد کپور-فوٹو : فائل

فلم ’حیدر‘کی ٹیم انکی فیس افورڈ نہیں کرسکتی تھی، اس طرح پروجیکٹ کھٹائی میں پڑنے کا اندیشہ تھا
ممبئی: بالی وڈ اسٹار شاہد کپور نے اپنی فلم ’حیدر‘ کے معاوضے کے متعلق حیراکن انکشاف کیا ہے۔
ایک تازہ انٹرویو میں اداکار نے بتایا کہ انہوں نے ڈائریکٹر وشال بھردواج کی فلم کیلئے ایک روپے معاوضہ بھی نہیں لیا تھا۔فلم ’حیدر‘ کو مفت کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے اداکار نے کہا کہ فلم کی ٹیم ان کی فیس کو افورڈ نہیں کرسکتی تھی اور اس طرح پروجیکٹ کھٹائی میں پڑنے کا اندیشہ تھا۔انہوں نے بتایا کہ فلم کا بجٹ کم تھا اور ٹیم نے ان کو بتایا گیا کہ پروجیکٹ تجرباتی قسم کا ہے اور اس کا بجٹ مختصر ہے اور اگر انہیں فیس دی گئی تو فلم کو بنانا مشکل ہوجائے گا۔شاہد کپور نے وضاحت کی کہ یہ صرف ایک مرتبہ ہوا کہ انہوں نے مفت میں کام کیا کیوں ان کو گھر بھی چلانا ہوتا ہے۔واضح رہے کہ ’حیدر‘ معروف ادیب شیکسپیئر کے ڈرامے ’ہیملیٹ‘ سے ماخوذ تھا اور اس میں ایک کشمیری نوجوان کی بحرانی زندگی کو فلمایا گیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں