نئے فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کے طریقہ کار پر دقت ہوتی ہے، فہد مصطفیٰ

بڑے ناموں کے ساتھ تجربے اور پروفیشنل ازم کی وجہ سے کام کرنا آسان اور پرلطف ہوتا ہے-فوٹو : انسٹاگرام

نئے ابھرنے والے فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کے طریقہ کار پر دقت ہوتی ہے، فہد مصطفیٰ
لاہور: پاکستانی اسٹار فہد مصطفیٰ کچھ عرصے سے شوبز دنیا سے دور ہیں اور وہ کسی ڈراما یا فلمی پروجیکٹ کا حصہ نہیں ہیں، اب اداکار کی طرف سے اس کی عجیب وجہ سامنے آئی ہے۔ اداکار نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے انڈسٹری کے بڑے ناموں کے ساتھ اپنے کام کے تجربے کو شیئر کیا اور نئے پروجیکٹس نہ کرنے کی وجہ بھی بتائی ہے۔فہد مصطفیٰ نے بتایا کہ انڈسٹری کے بڑے ناموں کے ساتھ ان کے تجربے اور پروفیشنل ازم کی وجہ سے کام کرنا زیادہ آسان اور پرلطف ہوتا ہے۔
اداکار سے جب پوچھا گیا کہ وہ نئے شوبز پروجیکٹ کیوں نہیں کررہے تو انہوں نے اس کی وجہ ڈر بتائی اور کہا کہ نئے اداکاروں کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ انہیں نئے ابھرنے والے فنکاروں کی صلاحیت اور ٹیلنٹ پر شک نہیں لیکن ان کے ساتھ کام کرنے کے طریقہ کار پر دقت ہوتی ہے۔فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ شوٹنگ سیٹ پر فنکار وینیٹیز کو نہیں تلاش کرتے بلکہ وہ سب ایک کمرے میں ساتھ ہی ہوتے ہیں اور اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا ہے لیکن نئے نوجوان اس کو نہیں سمجھتے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں