نگران حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے پرعزم ہے،وزیر خزانہ شمشاد اختر

ے سرمایہ کاروں کو مراعات دی جا رہی ہیں،گورنر سندھ سے نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کی ملاقات، معاشی چیلنجز پر تبادلہ خیال

وفاقی حکومت اور صنعتکاروں کے رابطہ میں گورنر سندھ اہم کردار ادا کر رہے ہیں
ڈالر کا ریٹ نیچے آنے سے مختلف شعبوں میں بہتری آئے گی، سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی اور سہولت فراہمی کے موثر نتائج برآمد ہونگے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری
کراچی: نگران حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے پرعزم ہے، وفاقی حکومت اور صنعتکاروں کے رابطہ میں گورنر سندھ اہم کردار ادا کر رہے ہیں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے نگران وفاقی وزیر خزانہ شمشاد اختر کی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات کے دوران ملک کو درپیش معاشی چیلنجز، معاشی صورتحال میں بہتری کی حکمت عملی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ برآمدات و سرمایہ کاری بڑھانے کے اقدامات اور دیگر امور پر بھی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے نگران حکومت کے اقدامات لائق تحسین ہیں، صنعتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ وزارتوں کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ڈالر کا ریٹ نیچے آنے سے مختلف شعبوں میں بہتری آئے گی، سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی اور سہولت فراہمی کے موثر نتائج برآمد ہونگے۔وزیر خزانہ شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے سرمایہ کاروں کو مراعات دی جا رہی ہیں، نگران حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے پرعزم ہے، وفاقی حکومت اور صنعتکاروں کے رابطہ میں گورنر سندھ اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں