نانا پاٹیکر، شاہ رخ خان دشمنی کی افواہیں، شاہ رخ خان کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں

نانا پاٹیکر کا شاہ رخ خان سے دشمنی کی افواہوں پر ردعمل: فوٹو ویب ڈیسک

ممبئی: بالی ووڈ کے سینئر اداکار نانا پاٹیکر نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی دشمنی کی افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اُنہیں شاہ رخ خان کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نانا پاٹیکر سے اُن کے ایک حالیہ انٹرویو میں شاہ رخ خان کے حوالے سے پوچھا گیا جس پر اداکار نے کہا کہ ‘وہ ایک بہت اچھے آرٹسٹ ہیں، اُن کی پہلی فلم ‘راجو بن گیا جینٹل مین’ میرے ساتھ ہی تھی لیکن پہلے ریلیز دوسری فلم ہوگئی تھی’۔
نانا پاٹیکر نے کہا کہ ‘میں نے شاہ رخ خان کی پہلی فلم کی شوٹ پر کہا تھا، تُم ایک دن بہت بڑے آدمی بنو گے اور وہ آج بالی ووڈ کے بہت بڑے اسٹار بن گئے ہیں’۔اُنہوں نے اپنی اور شاہ رخ خان کی دشمنی کی افواہوں سے متعلق کہا کہ ‘شاہ رخ خان جب بھی ملتے ہیں تو بہت اچھی طرح سے ملتے ہیں، وہ میرا اپنا ہے اور مجھ سے چھوٹا ہے، مجھ اُس سے کوئی پریشانی نہیں ہے’۔واضح رہے کہ سال 1992ء میں ریلیز ہونے والی رومانوی فلم ‘راجو بن گیا جینٹل مین’ شاہ رخ خان کی پہلی سائن کی گئی فلم تھی جس کے ہدایت کار عزیز مرزا تھے لیکن اس فلم سے پہلے ہی اداکار کی دوسری سائن کی گئی فلم ‘دیوانہ’ ریلیز ہوگئی تھی جس کے بعد ‘دیوانہ’ بالی ووڈ میں شاہ رخ خان کی ڈیبیو فلم بنی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں