ایشین گیمز ٹینس ایونٹ ، یوسوکے وتانوکی مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے
ہانگ زو: 19 ویں ایشین گیمز کے ٹینس ایونٹ میں جاپان کے ٹینس کھلاڑی یوسوکے وتانو مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئے۔چین کے شہر ہانگ زو میں جاری 19 ویں ایشین گیمز کے ٹینس ایونٹ جو کہ ہانگزو اولمپک سپورٹس ایکسپو سینٹرمیں کھیلا جارہا ہے۔آج مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میچ میں جاپان کے یوسوکے وتانوکی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔
انہوں نے جنوبی کوریا کے حریف کھلاڑی ہانگ سیونگ چن کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 1-6 سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
Load/Hide Comments