چین کی13 سالہ لڑکی نے ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی

نوعمر کھلاڑی نے سکیٹ بورڈنگ مقابلے میں اپنی 18 سالہ حریف کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا
ہانگ زو: (دنیا نیوز) ایشین گیمز میں چین کی 13 سالہ سکیٹ بورڈر لڑکی نے گولڈ میڈل جیت کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔
ایشین گیمز میں چین کی 13 سالہ لڑکی نے سکیٹ بورڈرز خواتین کے مقابلوں میں کئی نامور کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔صوبہ شانڈونگ سے تعلق رکھنے والی چین کی نوعمر کھلاڑی نے بدھ کے روز خواتین کے سکیٹ بورڈنگ مقابلے میں اپنی 18 سالہ حریف کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔
Load/Hide Comments