پاکستان کی تاریخ میں 21 اکتوبر کا دن ایک یادگاردن بنے گا، شہباز شریف

ہمیشہ ملک کو مشکل ترین حالات سے نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) نے ہی نکالا-فوٹو : فائل

مشاورتی اجلاس میں مسلم لیگ ن کے قائد نواشریف کے استقبال کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا
لاہور: سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ 21 اکتوبر کا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک یادگار دن بنے گا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لاہور سے تعلق رکھنے والے سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کے اہم مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف بہادری ، جرات اور ترقی کا نام ہے، انہوں نے نے عوام کی خاطر قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ 2018ء سے 2022ء کے دوران پاکستان ترقی کے عمل میں دہائیاں پیچھے چلا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد، امن اور ترقی قومی ایجنڈا ہے جس پر نواز شریف کی قیادت میں عمل درآمد کریں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ 21 اکتوبر کو عوام اور پارٹی کارکن نواز شریف کا فقید المثال استقبال کریں گے،قائد نواز شریف کے لیے پوری قوم منتظر ہے۔اجلاس کے دوران سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ہمیشہ ناممکن کو ممکن کرکے دکھایا، ہمیشہ ملک کو مشکل ترین حالات سے نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) نے ہی نکالا۔

مشاورتی اجلاس میں مسلم لیگ ن کے قائد نواشریف کے استقبال کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں