ماہرہ خان نے اپنی شادی کی آ فیشل تصویر اور ویڈیو جاری کردی

مداحوں کی طرف سے نئے جوڑے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے-فوٹو : انسٹاگرام

لاہور: پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان نے اپنی شادی کی آ فیشل تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردی۔
اداکارہ کی شادی کے حوالے سے مختلف ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں اور اب ماہرہ نے خود ہی مداحوں کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
https://www.instagram.com/reel/Cx8EFxYsvkv/?utm_source=ig_web_button_share_sheet
انسٹاگرام پر ماہرہ خان نے اپنے شوہر کے ساتھ ایک عمدہ تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی کیپشن میں ’بسم اللہ شکر الحمد للہ‘ بھی لکھا۔اداکارہ نے ایک ویڈیو بھی اپلوڈ کی جس میں انہوں نے اپنے شوہر کو ’میرا شہزادہ سلیم‘ لکھا، ویڈیو میں ماہرہ کے بھائی اور ان کے بیٹے اذلان کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
https://www.instagram.com/p/Cx8DRlgshHQ/?utm_source=ig_web_button_share_sheet
ویڈیو پوسٹ ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور مداحوں کی طرف سے نئے جوڑے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں