ورلڈ کپ2023ءحیدرآباد راجیو گاندھی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی

سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے تھے-فوٹو: ٹوئٹر

پاکستان نے 345 رنز کا ہدف4 وکٹوں پر 48.2 اوورز میں پورا کرکےسری لنکا کوہرادیا
حیدرآباد دکن: ورلڈ کپ میں سری لنکا کیخلاف میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی،ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان کے خلاف یہ کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا اسکور تھا.سری لنکا کا 345 رنز کا ہدف پاکستان نے محمد رضوان اور عبداللہ شفیق کی سنچریوں کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 48.2 اوورز میں پورا کرلیا۔حیدرآباد کے راجیو گاندھی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے تھے۔ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان کے خلاف یہ کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا اسکور تھا۔ اس سے قبل پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ میں سب سے بڑا اسکور 336 رنز تھا جو بھارت نے 2019ء میں بنایا تھا۔پاکستان نے کرکٹ ورلڈ کپ میں کبھی بھی 265 رنز یا اس سے زیادہ کا ہدف کامیابی سے حاصل نہیں کیا تھا۔ پاکستان کا ورلڈ کپ میں سب سے کامیاب ہدف کا تعاقب 263 رنز ہے جو 1992ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف بنایا گیا تھا۔ورلڈ کپ کے علاوہ پاکستان ایک روزہ میچ میں سب سے بڑا 337 رنز کا ہدف راولپنڈی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف حاصل کرچکا ہے۔چار مارچ 2014ء کو پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف 327 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا اور اُسے سے پہلے نومبر 2007ء میں بھارت کے خلاف موہالی میں 322 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔اپریل 2005ء میں پاکستان نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 316 رنز کا ہدف حاصل کر کے احمد آباد کے ہوم گراؤنڈ پر بھارتی سورماؤں کو شکست سے دوچار کیا تھا۔
https://x.com/TheRealPCB/status/1711789831062519906?s=20
https://x.com/cricketworldcup/status/1711789620785013111?s=20

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں