روپے کی پرواز کا سلسلہ ٹوٹ گیا، ڈالر کا پارہ پھر سے ہائی

ڈالر کی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں اونچی چھلانگ، پھر مہنگا ہوگیا-فوٹو: فائل

اوپن مارکیٹ میں ڈالر یک دم 4 روپے کے اضافے سے 281 روپے پر پہنچ کر بند ہوگیا۔
کراچی: انٹربینک میں آج امریکی ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 29 پیسے پر بند ہوا ہے۔ڈالر نے کرنسی ایکسچینج کی دونوں مارکیٹوں میں ایک بار پھر اونچی چھلانگ لگائی اور اچانک سے روپے کے مقابلے میں مہنگا ہوگیا۔کاروباری ہفتے کے تیسرے دن کے آغاز میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 03 پیسے کمی سے 277 روپے پر آئی تاہم بعد میں اضافے کا رجحان شروع ہوا اور ڈالر کی روپے کے مقابلے میں قیمت بتدریج بڑھتے ہوئے 3 روپے 87 پیسے کے اضافے سے 280 روپے 90 پیسے پر آ گئی۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی سے کاروبار کا آغاز ہوا جب 79 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر 49461 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا،تاہم بعد میں تیزی کا رجحان شروع ہوا اور پی ایس ایکس میں 152 پوائنٹس کی تیزی آئی، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 49683 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں