پاکستان نے رواں سال پاور پلے میں پہلا چھکا لگا دیا

اوپنر عبداللہ شفیق افغان اسپنر مجیب الرحمان کو چھکا لگاتے ہوئے- فوٹو : اے پی
چنئی: بھارت میں جاری ورلڈ کپ 2023ء کے دوران پاکستان ٹیم نے رواں سال ون ڈے میچ کے پاور پلے میں پہلا چھکا لگا دیا۔
قومی ٹیم نے افغانستان کے خلاف میچ کے دوران یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ گرین شرٹس 1169 گیندیں کھیل کر چھکا لگانے میں کامیاب ہوئی۔اوپنر عبداللہ شفیق نے افغان فاسٹ بولر نوین الحق کو پانچویں اوور کی تیسری گیند پر چھکا لگایا جبکہ 8ویں اوور کی تیسری گیند پر اسپنر مجیب الرحمان کو دوسرا چھکا لگایا۔واضح رہے کہ پاکستان وہ واحد ٹیم تھی جس نے ورلڈ کپ 2023ء میں پاور پلے کے دوران کوئی چھکا نہیں لگایا تھا۔
Load/Hide Comments