اسرائیل حماس تنازع کا فوری حل چاہتے ہیں: سعودی عرب، فوری جنگ بند کرنے کا مطالبہ

اگر ہم جنگ بند کرانے میں ناکام ہوئے تو خطے کا امن شدید متاثر ہو گا، ہمیں امن قائم کرنے کیلئے کام کرنا ہوگا،سعودی وزیر خارجہ

جدہ: سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ اسرائیل حماس تنازع کا فوری حل چاہتے ہیں۔
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ دونوں فریق فوری طور پر جنگ بند کریں، اگر ہم جنگ بند کرانے میں ناکام ہو گئے تو خطے کا امن شدید متاثر ہو گا، ہمیں دنیا میں امن قائم کرنے کیلئے کام کرنا ہوگا۔سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے مزید کہا کہ عرب ممالک اس مسئلے کے حل کیلئے تیار ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں