فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کی کمی

-فائل:فوٹو

کراچی: گزشتہ روز 1 ہزار سے زائد اضافے کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 400 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 9 ہزار 400 روپے ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کا ریٹ 343 روپے کم ہو کر 1 لاکھ 79 ہزار 355 روپے جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 20 ڈالرز اضافے سے 1 ہزار 975 ڈالرز فی اونس ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں