ممنوعہ ادویات کا استعمال، 4 قومی ایتھلیٹس پر تین سال کیلئے پابندی عائد

ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو آنیوالےدو ایتھلیٹس کا تعلق پاکستان آرمی جبکہ دو کا پاکستان واپڈا سے ہے
پابندی کا اطلاق 20 جولائی 2023ء سے ہوگا، 19 جولائی 2026ء تک برقرار رہے گی
لاہور: ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو آنے پر چار قومی ایتھلیٹس پر تین سال کی پابندی لگادی گئی۔ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو آنیوالے ایتھلیٹس میں عذیر رحمان، نعیم اختر، رابعہ عاشق اور ایشا عمران شامل ہیں ، دو ایتھلیٹس کا تعلق پاکستان آرمی جبکہ دو کا پاکستان واپڈا سے ہے۔پابندی کا اطلاق 20 جولائی 2023ء سے ہوگا، 19 جولائی 2026ء تک پابندی برقرار رہے گی تین سال کے دوران چاروں ایتھلیٹس ڈومیسٹک، نیشنل اور انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے مطابق چاروں ایتھلیٹس نے رواں 34 ویں نیشنل گیمز میں ممنوعہ ادویات استعمال کی تھیں۔
Load/Hide Comments