سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

-فوٹو: فائل

کراچی: ملکی صرافہ مارکیٹ میں جمعرات کے روز فی تولہ سونے کے نرخ میں 2900 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
صرافہ مارکیٹ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ایک تولہ سونے کی قیمت 2900 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 11 ہزار 350 روپے ہو گئی۔
آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو دس گرام سونے کی قیمت 2486 روپے بڑھ کر 1لاکھ 81 ہزار 198 روپے پر پہنچ گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں 20ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1990 ڈالر پر پہنچ گیا جبکہ پریمئیم بھی20 ڈالر بڑھ کر 2010ڈالر رہا۔ چاندی کے فی تولہ دام 2550 پر مستحکم رہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں