مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہوگئی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے معمولی اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے-فوٹو : فائل

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3 ڈالر فی اونس کی کم ہوگئی
کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے معمولی اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔کاروباری ہفتے کے پانچویں جمعے کے روز مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی واقع ہوئی۔سو نے کی فی تولہ قیمت 50 روپے کمی سے 2 لاکھ 11 ہزار 300 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 42 روپے کی کمی ہوئی 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 81 ہزار 156 روپے ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3 ڈالر فی اونس کی کمی ہوگئی۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں سونا 2 ہزار 7 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں