ورلڈکپ میں مایوس کن پرفارمنس، ذکا اشرف نے لیگز کو وجہ قرار دے دیا

کھلاڑیوں کو این او سی دینے کی قیمت ایشیاءکپ، ورلڈکپ میں چکا رہے ہیں، سربراہ مینجمنٹ کمیٹی ۔ فوٹو: پی سی بی
کراچی: ذکا اشرف نے ورلڈکپ میں پلیئرز کی مایوس کن پرفارمنس کی وجہ لیگز کو قرار دے دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف گزشتہ چیئرمین نے کھلاڑیوں کو لیگز کھیلنے کے لیے عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (این او سی) دیئے تھے جس کی قیمت ایشیاءکپ اور ورلڈکپ میں چکا رہے ہیں۔ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ورلڈکپ کا وقت آیا تو پلیئرز کوفٹنس مسائل ہوگئے، کھلاڑی انجریز کا شکار ہیں، نسیم شاہ اسکواڈ میں شامل نہیں۔ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ 4سے 5 کھلاڑی فنٹنس مسائل کا شکار بنے جبکہ کچھ کی پرفارمنس اچھی نہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ میں بھارت نہیں جارہا تھالیکن سب نے کہا کہ ٹیم کو بیک اپ کرنے کیلئے آپ کو جانا چاہیے، پاکستان کے ساتھ انگلینڈ کی بھی پرفارمنس اچھی نہیں، مجھے بھی دکھ ہے 4 میچز نہیں ہارنے چاہیے تھے۔تاہم ہمیں قومی ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے۔