ایشین تائیکوانڈو اوپن چیمپئن شپ،پومزے ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے 9 گولڈ میدلز اپنے نام کئے

ایشین تائیکوانڈو اوپن چیمپئن شپ کے پہلے روز پومزے ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑی چھائے رہے
اسلام آباد:پانچویں کومبیکس ایشین تائیکوانڈو اوپن چیمپئن شپ کے پہلے روز پومزے ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑی چھائے رہے قومی کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر 9 گولڈ میدلز اپنے نام کئے ایک گولڈ میڈل نیپال کے نام رہا۔ پومزے کے انڈر 30 مکس پیئر ایونٹ میں پاکستان کی فلاور ظہیر اور انس نے 7.48 پوائنٹس کے ساتھ گولڈ، ہائرایجوکیشن کمیشن کے عمار اور فاطمہ نے 6.71 پوائنٹس کے ساتھ سلور، اورسندھ کے شفیع علمہ نے 6,43 کے ساتھ برونز اور نیوسز یونیورسٹی کے زین حسن اور لطیف نے 6.39 پوائنٹس حاصل کرکے فورتھ برونز میڈل جیتا پیئراوور 30 میں پاکستان واپڈا کے علی اور شفاقت نے 6.59 کے ساتھ پہلی، پاکستان کے علی اور بشیر نے 6,26 کے ساتھ دوسری پنجاب کے چنگیزی اور کوثر نے تیسری جبکہ سندھ کے فرحان اور حاجرہ نے چوتھی نمبر پر آئے، مردوں کے انڈر 30 ٹیم ایونٹ میں پاکستان کے قدیر، وحیداور حسین نے 7,48 کے ساتھ گولڈ، پاکستان آرمی کے شہزاد، دیدار اور احمد نے 7,36 پوائنٹس حاصل کرکے سلور جبکہ پاکستان واپڈا کے خالد، عباس اور ایوب نے برونز اور آرمی کے طارق، گل اور جمیل نے فورتھ برانز میڈل جیتا، مردوں کی اوور 30 ٹیم کیٹیگری میں پاکستان کے حسین، ممتاز اور علی نے 6,98 کے ساتھ پہلی، آرمی کے حق، محمود اور وقاص نے 6,79 کے ساتھ دوسری، واپڈا کے علی، سلیم اور اختر نے تیسری اور سعودی عرب کے البانے، المدالی اور العباس نے چوتھی پوزیشن اپنے نام کی۔ خواتین کی انڈر 40 انفرادی ایونٹ میں پاکستان کی مہرالنساء نے گولڈ، پاکستان ہی کی اقصا شفاقت نے سلور، ایران کی ماہدیا اوغبئی نے برانز اور سندھ کی حاجرہ نواب نے سیکنڈ برونز جیتا، مردوں کے انڈر 40 انفرادی ایونٹ میں پاکستان کے شہباز احمد نے پہلی، سعودی عرب کے محمد علی العباس نے دوسری، پاکستان کے مدثر حسین نے تیسری اور سعودی عرب کے سلمان علی البانے نے چوتھی پوزیشن حاصل کی، مردوں کے انڈر 30 انفرادی ایونٹ میں نیپال کے اشمن رؤت گولڈ، پاکستان کے اقدس اللہ نے سلور، سندھ کے حسن عالم نے برانز جبکہ پاکستان کے احمد شہزاد نے فورتھ برانز جیتا، خواتین کی انڈر 30 انفرادی ایونٹ میں پاکستان کی نائلہ نے پہلی، پاکستان کی کنزہ فاطمہ نے دوسری، پاکستان کی عزہا رحمن نے تیسری اور پاکستان کی یمنہ بنت خالد نے فورتھ برانز میڈل اپنے نام کیا میڈلز کی تقسیم کی تقریب میں ایشین تائیکوا نڈو یونین کے صدر پروفیسر کیو سیوک لی، پی ٹی ایف کے صدر کرنل (ر) وسیم جنجوعہ، چیمپئین شپ کے ٹیکنیکل ڈیلیگیٹ کوک ہیون جنگ، پرمجیت شاہی، سارہ میر ودیگر نے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کئے