نیپال میں 6.4 شدت کا زلزلہ، 140 افراد ہلاک

زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ہے:فوٹو:سوشل میڈیا

کٹھمنڈو: نیپال میں 6.4 شدت کے زلزلے سے 140 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق جمعے کی رات آنے والے زلزلے کا مرکز دارالحکومت کٹھمنڈو سے 500 کلومیٹر دور مغرب میں تھا۔ زلزلے سے متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ سڑکیں تباہ ہوگئیں اور بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ زلزلے سے درجنوں افراد زخمی ہوئے جبکہ متعدد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ دور افتادہ پہاڑی علاقوں میں امدادی کارروائیاں کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ نیپالی فوج بھی امدادی کارروائیوں میں شہری انتظامیہ کی مدد کررہی ہے۔ زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ نیپال میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے بھارت کے
دارالحکومت نئی دہلی کے کئی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے تھے۔
نیپال میں 2015ء میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں 9 ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں