سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں آج بھی کمی

-فوٹو: فائل

کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج بھی قیمت کم ہو گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 15 ڈالر کی کمی ہوئی، جس سے نئی قیمت گھٹ کر ایک ہزار 988 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 سو روپے کی کمی ہوئی، جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار روپے ہو گئی۔ اسی طرح سونے کی فی 10 گرام قیمت میں بھی 172 روپے کمی ہوئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 83 ہزار 470 روپے ہو گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں