غزہ پراسرائیلی بمباری میں یوکرین جنگ سے زیادہ شہری قتل ہوچکے ہیں، جمائما

غزہ میں اب تک 10 ہزار سے زائد شہری جاں بحق ہوچکے ہیں، جمائما-فوٹو:فائل

لندن: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے غزہ میں بمباری پر اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس(ٹوئٹر) پر بیان میں جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا تھا کہ اسرائیل 30 روز میں غزہ میں اتنے شہریوں کو قتل کرچکا ہے جتنے روس نے یوکرین میں 600 روزہ جنگ کے دوران کیے۔جمائما نے مزید کہا کہ غزہ میں جنگ کے آغاز سے اب تک 4 ہزار ایک سو بچوں سمیت 10 ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔ جمائما کا کہنا تھا کہ جو لوگ 4 ہزار سے زائد بچوں کی اموات کے باوجود جنگ بندی کی مخالفت کررہے ہیں وہ انسانیت اور ہمدری سے عاری ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں