اسرائیل غزہ پر قبضہ نہیں کرسکتا:امریکی وزیر خارجہ

جاپان میں جی سیون اجلاس میں شرکت کے بعد امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے پریس کانفرنس

غزہ سے فلسطینیوں کی زبردستی نقل مکانی نہیں ہونی چاہیے،ہ انٹونی بلنکن
ٹوکیو: امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ یہ واضح ہے کہ اسرائیل غزہ پر قبضہ نہیں کر سکتا۔
جاپان میں جی سیون اجلاس میں شرکت کے بعد امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ابھی یا جنگ کے بعد غزہ سے فلسطینیوں کی زبردستی نقل مکانی نہیں ہونی چاہیے۔امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ غزہ کو پُرتشدد حملوں کے پلیٹ فارم کے طور پر استعمال نہ کیا جائے، غزہ کی ناکہ بندی یا محاصرہ کرنے کی کوئی کوشش نہیں ہونی چاہیے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں