حکومت کا نئی اور پرانی صنعتوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی کا فیصلہ

پیداواری صلاحیت 100 فیصد ہوجائے گی اور گیس کی فراہمی سے ملکی برآمدات میں 3 ارب ڈالرز اضافے کی توقع ہے-فوٹو: فائل

نئے اور پرانے ایکسپورٹرز کے لیے مقامی اور درآمدی گیس کی فراہمی سے متعلق فرق کو ختم کردیا گیا ، گوہر اعجاز
اسلام آباد: ملکی برآمدی شعبے کے لیے بڑی خبر، حکومت نے نئی اور پرانی صنعتوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی کا فیصلہ کرلیا۔
وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ نئے اور پرانے ایکسپورٹرز کے لیے مقامی اور درآمدی گیس کی فراہمی سے متعلق فرق کو ختم کردیا گیا ہے۔حکومتی فیصلے کے مطابق ٹیرف اسکیم کے تحت نئی صنعتوں کو بھی گیس کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹیرف اسکیم کے تحت دو سال سے نئی صنعتوں کو گیس کی فراہمی رکی ہوئی تھی۔گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس فیصلے سے برآمدی شعبوں کی پیداواری صلاحیت 100 فیصد تک ہوجائے گی اور گیس کی فراہمی سے ملکی برآمدات میں 3 ارب ڈالرز اضافے کی توقع ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں