مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 800روپےاضافہ

ایک تولہ سونے کی قیمت 211800روپے ہوگئی-فوٹو:فائل

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2ڈالر کے اضافے سے 1960ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 800روپے بڑھ کر 211800روپے ہوگئی اور دس گرام سونے کی قیمت 686روپے گھٹ کر 181584روپے ہوگئی۔اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2580روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2211.93روپے پر مستحکم رہی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں