ایک جوان بیٹی کی ناگہانی موت ناقابل تصور تکلیف دہ نقصان ہوتا ہے,بی بی آصفہ بھٹو زرداری

بی بی آصفہ کی سی ای او آے آر وائی سلمان اقبال کے گھر آمد اوربیٹی کے انتقال پر سلمان اقبال اور ان کے اہلخانہ سے تعزیت

کراچی:شہیدمحترمہ بینطیر بھٹو کی صاحبزادی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی کراچی میں سی ای او آے آر وائی سلمان اقبال کی بیٹی سمعیہ اقبال کے المناک انتقال پر ان کے گھر آمد اور سلمان اقبال اور ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقعے پر بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا اور فاتحہ خوانی کی اور جنت الفردوس میں ان کے ابدی سکون کے لیے دعا کی۔ آصفہ بھٹو زرداری نے سلمان اقبال اور ان کے اہلخانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک جوان بیٹی کی ناگہانی موت ناقابل تصور تکلیف دہ نقصان ہوتا ہے، میں دعاگو ہوں کہ خدا سمیہ سلمان کے اہل خانہ کو اتنا بڑا نقصان برداشت کرنے کی ہمت اور استقامت دے۔ اس موقعے پر بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی پی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ عطا مری اور سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن بھی موجود تھے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں