نواز شریف ہفتہ کو سیالکوٹ کا ایک روزہ دورہ کریں گے

نواز شریف لیگی رہنماؤں سے آئندہ انتخابات اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کریں گے-

لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ہفتہ کو سیالکوٹ کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔
نواز شریف ہفتہ کو صبح 11 بجے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس پہنچیں گے، سابق وزیر اعظم کل چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں سے خطاب کریں گے۔نواز شریف دوپہر کو خواجہ آصف کی رہائش گاہ پر لیگی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے، نواز شریف لیگی رہنماؤں سے آئندہ انتخابات اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی نواز شریف کے ساتھ ہوں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں