پیپلزپارٹی پہلے بھی عوام کے حقوق کیلئے لڑی، اب بھی لڑ رہی ہے: خورشید شاہ

یوم تاسیس شہید ذوالفقار بھٹو کے دور میں ہوا تھا اور اب ہو رہا ہے، تمام اقوام اور مذاہب کے لوگ شریک ہوں گے، ثناء اللہ زہری

کوئٹہ میں 30 نومبر کو پی پی کا پاورشو ہوگا، ہمیں شہر میں جلسے کی تیاری دیکھ کر خوشی ہورہی ہے،خورشید شاہ
کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ، سید ناصر حسین شاہ، نواب ثناء اللہ خان زہری، چنگیز جمالی و دیگر کی کوئٹہ میں پریس کانفرنس.خورشید شاہ نے کہا کہ یہ یوم تاسیس بلوچستان کا نہیں پاکستان کی 24 کروڑ عوام کا ہے، وقت اور حالات نے بلوچستان کے پشتون اور بلوچ عوام کو پریشان کردیا تھا، آصف علی زرداری نے بلوچستان کی عوام سے معافی مانگی تھی اور کہا تھا کہ ان کے حقوق دلوائے جائیں گے۔نواب ثنا اللہ زہری نے کہا کہ سندھ کی سینئر لیڈر شپ کوئٹہ پہنچ گئی ہے، یوم تاسیس شہید ذوالفقار بھٹو کے دور میں ہوا تھا اور اب ہو رہا ہے، یوم تاسیس میں تمام اقوام اور مذاہب کے لوگ شریک ہوں گے، اس جلسے کی کامیابی آپ سب کی کامیابی ہوگی۔میر چنگیز جمالی نے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ میں اس سے قبل بڑا ایونٹ نہیں ہوا، میں تمام مرکزی قیادت کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، کوئٹہ میں 30 نومبر کو پی پی کا پاورشو ہوگا، ہمیں شہر میں جلسے کی تیاری دیکھ کر خوشی ہورہی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں