بلوچستانی عوام کونیر بخاری کا آصف زرداری اور بلاول بھٹو زسے بے نظیر عقیدت اور والہانہ استقبال پر سلام

بلوچستان کے کونے کونے سے جلسہ میں شریک غیور اور بہادر شہریوں نے پیپلز پارٹی کے حق میں فیصلہ دیدیا ،نیر بخاری

قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کا تاریخی فقرہ سچ ثابت ہو رہا ہے کہ طاقت کا سر چشمہ عوام ہیں، نیر حسین بخاری
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے پیپلزپارٹی’ کےیوم تاسیس پر کوئٹہ میں ‘عظیم الشان جلسہ منعقد کرنے پر بلوچستان کے جیالوں کو مبارکباد دیتے ہوئے عوام الناس کا بھی شکریہ ادا کیا ہے اور یوم تاسیس پر قائد عوام کے سیاسی وارث آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے بے نظیر عقیدت اور والہانہ استقبال پر سلام پیش کیا ہے نیر بخاری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے کونے کونے سے جلسہ میں شریک غیور اور بہادر شہریوں نے پیپلز پارٹی کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے بلوچستان کے جیالوں اور غیور عوام نے آج نئی تاریخ رقم کر دی ہے سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز نیر ںخاری نے مزید کہا ہے کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کا تاریخی فقرہ سچ ثابت ہو رہا ہے کہ طاقت کا سر چشمہ عوام ہیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں