پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ میں پارٹی کے یوم تاسیس کی پروقار تقریب

انچارج سینٹرل سیکرٹریٹ سید سبط الحیدر بخاری نرگس فیض ملک اور کارکنوں کے ہمراہ یوم تاسیس کا کیک کاٹ رہے ہیں

پیپلز پارٹی کا قیام قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کا عوام دوست فیصلہ تھا،سید سبط الحیدر بخاری
اسلام آباد: انچارج سینٹرل سیکرٹریٹ سید سبط الحیدر بخاری کے زیراہتمام پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جسمیں پیپلز پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی سید سبط نے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی کا قیام قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کا عوام دوست فیصلہ تھا. پیپلز پارٹی محروم محکوم طبقات کی نجات دہندہ جماعت ہے قائد عوام نے پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے عوام الناس کو سیاسی معاملات میں براہ راست شریک کیا سید سبط الحیدر بخاری نے کہا کہ چیرمین بلاول بھٹو امید پاکستان کی قیادت میں پیپلز پارٹی اکثریتی جماعت اور بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم ہونگے انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے اٹھارویں آئینی ترمیم منظور کرا کر بڑا کارنامہ سر انجام دیا آخر میں سید سبط الحیدر بخاری نے عہدیداران اور کارکنوں کے ہمراہ یوم تاسیس کا کیک کاٹا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں