عالمی مارکیٹ میں نرخ بڑھنے کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمت برقرار

-فوٹو: فائل

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھنے کے باوجود ملکی سطح پر قیمت برقرار رہی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر کے اضافے سے 2094ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 223600روپے پر مستحکم رہی۔اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 191701روپے پر برقرار رہی۔فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور یہ 2620 روپے فی تولہ اور 2246.21روپے فی10 گرام پر مستحکم رہی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں