گراس روٹ سطح پر کھلاڑیوں کی تربیت اور حوصلہ افزائی کیلۓ بھرپور اقدامات کر رہے ہیں،شعیب کھوسو

پاکستان اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے صدر محمد اقبال ہارپر کی ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ شعیب کھوسو سے ملاقات

رقم ینگ ٹیلنٹ کی بھرپور ٹریننگ اور کھیلوں پر خرچ کی جاۓ گی
اسپورٹس انڈومنٹ فنڈ کیلۓ ابتدائی طور پر 1500 ملین روپے کے قریب رقم رکھی گئی ہے اس میں اضافہ ہوتا رہے گا ،شعیب کھوسو
اسلام آباد(ا سپورٹس رپورٹر)پاکستان اسپورٹس بورڈ گراس روٹ سطح پر ینگ ٹیلنٹ کو منظر عام پر لانے اور ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کیلۓ اپنے تمام تر وسائل بروۓ کار لا رہا ہے تا کہ کھلاڑی آگے چل کر ملک و قوم کا نام دنیا بھر روشن کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرے کے اچھے شہری بھی بن سکیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل اور ہر دلعزیز شخصیت شعیب کھوسو نے پاکستان اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے صدر محمد اقبال ہارپرسے اپنے آفس میں ملاقات کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ پرائم منسٹر کی خصوصی دلچسپی کی بدولت ملک بھر میں کھیلوں کے فروغ کیلۓ مختلف پروگرام تشکیل دیۓ جارہے ہیں جن میں ۔کھلاڑیوں کی بھرپور ٹریننگ کیلۓ اقدامات کو بہت زیادہ اہمیت دی جاۓ گی اس کیلۓ اسپورٹس انڈومنٹ فنڈ بھی قائم کیا جا رہا ہے جس کیلۓ ابتدائی طور پر 1500 ملین روپے کے قریب رقم رکھی گئی ہے اس میں ساتھ ساتھ اضافہ ہوتا رہے گا جو ینگ ٹیلنٹ کی بھرپور ٹریننگ اور کھیلوں پر خرچ کی جاۓ گی۔ملک میں کھیلوں کی صورت حال کے حوالے سے پوچھے گۓ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسپورٹس فیڈریشنز اپنے اپنے شیڈول اور دستیاب وسائل کے حوالے سے کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھے ہوۓ ہیں پاکستان اسپورٹس بورڈ ان کو بھرپور لاجسٹک سپورٹ باقاعدگی سے فراہم کر رہا ہے چاہے وہ ایونٹس کا انعقاد ہو یا تربیتی کیمپس وغیرہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کا پورا تعاون ان کو حاصل ہے۔بطور ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود و بہتری کیلۓ مجھ سے جو ہو سکا بھرپور طریقے سے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔پاکستان اسپورٹس بورڈ کے لاہور سینٹر کی کارکردگی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ لاہور سینٹر کی تزیئن و آرائش کی جاۓ گی تا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد بھرپور طریقے سے ہو سکے انشاءاللہ پہلے سے بہتر پرفارمنس ہو گی ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں