ایشین بیس بال چیمپئن شپ؛ ہانگ کانگ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ہرادیا

-فوٹو: ایکس

تائی پے: ایشین بیس بال چیمپئن شپ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہانگ کانگ نے پاکستان کو ہرادیا۔
تائیوان کے شہر تائی پے میں ایشین بیس بال چیمپئن شپ کے پلیسمنٹ راؤنڈ میں ہانگ کانگ اور پاکستان کی ٹیمیں مدمقابل آئیں۔
میچ کے دوران پاکستان نے ابتدا میں تین پوائنٹس کی سبقت حاصل کی تاہم ہانگ کانگ نے کم بیک کرتے ہوئے اس اہم میچ میں پانچ کے مقابلے میں 6 پوائنٹس سے کامیابی اپنےنام کرلی۔پاکستان بیس بال ٹیم نے چیمپئن شپ میں تھائی لینڈ اور فلسطین کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی، ایونٹ میں پاکستان کے امان خان چھائے رہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں