ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

کراچی:سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی دیکھنے میں آئی ہے، ملک میں آج سونا فی تولہ 3 ہزار روپے سستا ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 15 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 ہزار 572 روپے کمی کے ساتھ 1 لاکھ 84 ہزار 842 روپے جبکہ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 26 ڈالر کم ہوکر 2004 ڈالر فی اونس ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں