یوکرین میں اہداف کے حصول تک امن ممکن نہیں ہوسکتا، روسی صدر

یوکرین کو نازی ازم سے پاک، فوجی قوت میں کمی اور اسے غیرجانبدار ریاست بنائے جانے تک امن ممکن نہیں ہوسکتا-فوٹو: انٹرنیٹ
ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ یوکرین میں روسی اہداف کے حصول تک امن ممکن نہیں ہوسکتا۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ولادیمیر پوتن نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک یوکرین میں روسی اہداف حاصل نہیں ہوجاتے، اس وقت تک امن ممکن نہیں ہوگا۔فروری 2022ء میں یوکرین پر حملے کے بعد سے روسی صدر کی یہ سال کے اختتام پر پہلی نیوز کانفرنس تھی۔ روسی اہداف سے متعلق صحافیوں کے سوال پر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ یوکرین کو نازی ازم سے پاک کرنے اور فوجی قوت میں کمی کرکے اسے غیرجانبدار ریاست بنائے جانے تک امن ممکن نہیں ہوسکتا۔
Load/Hide Comments