عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کے اضافے سے 2043ڈالر کی سطح پر آگئی ہے-فوٹو: فائل

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے ساتھ مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کے اضافے سے 2043ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 400روپے کے اضافے سے 217200روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 343 روپے کے اضافے سے 186214 روپے کی سطح پر آگئی۔سونے کی قیمت میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2670روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2289.09روپے پر مستحکم رہی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں