نگران وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی کے بلوچ مظاہرین سے مذاکرات
اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی قائم کردہ کمیٹی نے بلوچستان سے آئے ہوئے مظاہرین سے مذاکرات کئے۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی قائم کردہ کمیٹی کے کابینہ کے ارکان فواد حسن فواد، مرتضیٰ سولنگی نے گورنر بلوچستان ملک ولی کاکڑ کے ہمراہ بلوچستان سے آئے ہوئے مظاہرین سے مذاکرات کئے، دونوں اطراف سے بہت اچھے ماحول میں گفتگو ہوئی۔دونوں اطراف سے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، دونوں اطراف نے اتوار کو دوبارہ مذاکرات پر آمادگی کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی محنت رنگ لے آئی۔
نگران وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی کے ارکانِ کابینہ، فواد حسن فواد، مرتضیٰ سولنگی نے گورنر بلوچستان ملک ولی کاکڑ کے ہمراہ بلوچستان سے آئے ہوئے مظاہرین سے مذاکرات کر رہے ہیں۔@MahrangBaloch_ #FrancineDiaz #MarchAgainstBalochGenocide pic.twitter.com/bQvNvd5sp7
— Bilal Khan Mehsud (@BilalkMehsud) December 23, 2023