ٹماٹر سے منسلک فوائد اور خطرات
-فائل:فوٹو
نباتاتی اصطلاح کے مطابق ٹماٹر ایک پھل ہے۔ تاہم غذائیت اور پکوان کے حوالے سے ٹماٹر کو کھانوں میں ذائقے اور غذائی اجزاء کی وجہ سے سبزی سمجھا جاتا ہے۔ہر 100 گرام ٹماٹر میں درج ذیل غذائیت ہوتی ہیں.
کیلوری : 18 فیصد
چربی . 1 گرام سے کم
کولیسٹرول : 0 ملی گرام
سوڈیم : 5 ملی گرام
کاربوہائیڈریٹ : 3.89 گرام
فائبر : 1.20 گرام
پروٹین : 1 گرام سے کم
اس کے علاوہ اس میں وٹامن سی، وٹامن کے، پوٹاشیم اور فولیٹ بھی ہوتا ہے۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ٹماٹر مختلف بیماریوں سے بچاؤ میں بھی مدد کرتا ہے اور جسمانی طور پر فعال طرز زندگی کو فروغ دیتا ہے۔ درج ذیل وہ طبی حالتیں تحریر کی جارہی ہیں جن سے ٹماٹر بچنے میں مدد دیتا ہے:
1) دماغی بیماری جیسے الزائمر. 2) دل کی بیماریوں سے بچاؤ.3) فالج سے بچاؤ.4) ٹائپ 2 ذیابیطس سے بچاؤ.
5) ہائی بلڈ پریشر سے بچاؤ.6) قبض کو روکنا.7) کینسر کے خطرے کو کم کرنا
8) ورزش کے نتیجے میں پروٹینز کے غیرمتوازن ہوجانے کے بعد انہیں واپس متوازن کرنا
9) قوت مدافعت کو بڑھانے میں مدد کرنا.10) مردوں میں بچے پیدا کرنے کی صلاحیت کو بڑھانا
خطرات :تاہم ٹماٹر کو اگر غیرمناسب طریقے سے کھایا جائے تو اس کے خطرات بھی ہیں۔ جیسے کہ کچے ٹماٹر میں لیسٹیریا یا سالمونیلا جیسے جراثیم ہو سکتے ہیں جس کے نتیجے میں بیماریاں ہوسکتی ہیں۔ یہ ان لوگوں کے لیے زیادہ تشویش کا باعث ہے جو حاملہ خاتون ہیں، 65 سال سے زائد یا 5 سال سے کم عمر ہیں یا صحت کے مسائل سے دوچار ہیں۔علاوہ ازیں یہ ان لوگوں کیلئے خطرے کا باعث ہوسکتا ہے جو ایسی دوائیں لیتے ہیں جو قوت مدافعت کو عارضی طور پر کم کردیتی ہیں۔ اس میں وہ لوگ شامل ہیں جو ذیابیطس، جگر یا گردے کی بیماری، ایڈز یا کینسر میں مبتلا ہیں۔