سی ڈی ڈبلیو کا اجلاس، 13 ارب روپے کے 5 منصوبے منظور
![](https://jageernews.com/wp-content/uploads/2023/12/780677_11631630.jpg)
سندھ حکومت کا کلک منصوبہ منظوری کیلئے ایکنک ارسال کو ارسال،عالمی بینک 61 ارب زیادہ کا قرض فراہم کریگا-
اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن جہانزیب خان کی زیر صدارت سی ڈی ڈبلیو کا اجلاس ہوا، سی ڈی ڈبلیو پی نے 13 ارب روپے کے 5 منصوبے منظور کر لئے۔جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 72 ارب 24 کروڑ روپے کے 2 منصوبے ایکنک کو منظوری کیلئے ارسال کر دیئے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں آپٹکل فائبر بچھانے کا 2 ارب روپے کا منصوبہ منظور کر لیا گیا، وزیراعظم کے آئی ٹی سپورٹ اقدام کیلئے 5 ارب روپے کا منصوبہ منظور کیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق وزارت صحت کا بیماریوں کی تشخیص کیلئے لیبارٹری کے قیام کا منصوبہ ایکنک کو ارسال کیا گیا، منصوبے پر 8 ارب 28 کروڑ 99 لاکھ روپے سے زیادہ لاگت آئے گی، وزارت قانون و انصاف کا 1 ارب 86 کروڑ روپے سے زیادہ کا منصوبہ منظور کر لیا گیا۔جاری کردہ اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ ڈسٹرکٹ کورٹس کی تعمیر کا 2 ارب 23 کروڑ روپے سے زیادہ کا منصوبہ منظور کیا گیا، بلوچستان کیلئے بااختیار نوجوان پروگرام کا 1 ارب 85 کروڑ روپے سے زیادہ کا منصوبہ منظور کرلیا گیا، سندھ حکومت کا 63 ارب 95 کروڑ روپے کا کلک منصوبہ منظوری کیلئے ایکنک ارسال کو ارسال کر دیا گیا، منصوبے کیلئے عالمی بینک 61 ارب 11 کروڑ روپے سے زیادہ کا قرض فراہم کرے گا۔