شاہ محمود قریشی کی گرفتاری، ناروا سلوک: مہر بانو کا رہائی کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع

پورا پاکستان شاہ محمود قریشی کے ساتھ سلوک کی مذمت کر رہا ہے،مہر بانو

شاہ محمود قریشی کے ساتھ سلوک صاف شفاف اقدامات کو متاثر کر رہا ہے
اسلام آباد:وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو نے شاہ محمود قریشی کے ساتھ ناروا سلوک اور گرفتاری کیخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی۔مہر بانو نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو غیر قانونی طور پر پابند سلاسل کیا گیا ہے، شاہ محمود قریشی کو ہمیں نہیں بتایا گیا کہ انہیں کہاں لیجایا گیا ہے، شاہ محمود قریشی کو اغوا کیا گیا ہے، شاہ محمود قریشی کے ساتھ سلوک صاف شفاف اقدامات کو متاثر کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اس معاملے پر ایکشن لیں، شاہ محمود قریشی سابق وزیر خارجہ رہے اور ہمیشہ سب کی عزت کی، پورا پاکستان شاہ محمود قریشی کے ساتھ سلوک کی مذمت کر رہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں