فضل الرحمان کے قافلے پر حملہ ریاست کیلئے سوالیہ نشان ہے،عبدالغفور حیدری

ہم مسلسل کہتے رہے کہ مولانا فضل الرحمان کو سکیورٹی تھریٹ ہے، انکی حفاظت کیلئے فول پروف سکیورٹی کا انتظام کیا جائے

ہم کہتے رہےجب امن وامان کی صورتحال یہ ہو تو کیسے الیکشن ممکن ہیں؟ نہ ججز نے نوٹس لیا اور نہ ہی الیکشن کمیشن نے
اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی۔مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر حملہ ریاست کیلئے سوالیہ نشان ہے، ہم مسلسل کہتے رہے کہ مولانا فضل الرحمان کو سکیورٹی تھریٹ ہے، انکی حفاظت کیلئے فول پروف سکیورٹی کا انتظام کیا جائے مگر حکومت نے اس حوالے سے کوئی اقدام نہیں کیا۔مرکزی سیکرٹری جنرل جے یو آئی نے مزید کہا کہ حکومت صرف اطلاع دیتی ہے کہ دہشتگرد آج حملہ کریں گے، دہشتگردوں کا حلیہ اور نام بھی بتاتے ہیں مگر تدارک نہیں کیا جاتا، ہم کہتے رہے کہ ان حالات میں جب امن وامان کی صورتحال یہ ہو تو کیسے الیکشن ممکن ہیں؟ نہ ججز نے نوٹس لیا اور نہ ہی الیکشن کمیشن نے اور نگران حکومت میں جان ہی نہیں ہے۔مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ عنقریب مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے، اللہ کا شکر ہے کہ اللہ نے مولانا فضل الرحمان کو اس بزدلانہ حملے میں محفوظ رکھا، ملک بھر کے کارکن شکرانے کے نوافل ادا کریں اور آئندہ کے لائحہ عمل کا انتظار کریں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں