حسان نیازی فرار کیس: رہنما آئی پی پی علی زیدی، صدر پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی سٹی کورٹ سے حسان نیازی کو فرار کرانے کے معاملہ پر عدالت نے رہنما استحکام پاکستان پارٹی علی زیدی اور صدر تحریک انصاف سندھ حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد کر دی۔دونوں رہنما آج عدالت کے روبرو پیش ہوئے، دونوں رہنماؤں نے صحت جرم سے انکار کیا، حلیم عادل شیخ جج کے سامنے پھٹ پڑے، انہوں نے کہا کہ مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 6 جنوری تک ملتوی کر دی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں