پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی اقوام عالم میں منفرد مقام رکھتی ہے،صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ڈاکٹر جمال ناصر کی پنجاب کے شہروں میں میڈیکل کیمپ لگانے کی تجویز کو سراہا، تعاون کی یقین دہانی، صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر کا رابطہ عالم اسلامی پاکستان کے دفتر میں تقریب سے خطاب
راولپنڈی : صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ و بہبود آبادی پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی اقوام عالم میں منفرد مقام رکھتی ہے۔ سعودی عرب نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں رابطہ عالم اسلامی پاکستان کے دفتر میں بصارت سے محروم افراد کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں رابطہ عالم اسلامی پاکستان کے دفتر میں بصارت سے محروم افراد کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں رابطہ عالم اسلامی پاکستان کے سعد مسعود الحارثی اور ملٹری اتاشی ائر کموڈور خالد بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ و بہبود آبادی پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے تقریب میں بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نیبھی خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی اقوام عالم میں منفرد مقام رکھتی ہے۔سعودی عرب نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ سعودی عرب اور پاکستانی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔دسمبر میں رابطہ عالم اسلامی کے تعاون سے فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فری آئی کیمپ میں امراض چشم کے مریضوں کو مفت چیک اپ سروس فراہم کی گئی۔پنجاب میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔100 کے قریب چھوٹے بڑے ہسپتالوں کی ریویمپنگ اور تزئین و آرائش جاری ہے۔

صوبائی وزیر نے پنجاب کے بڑے شہروں میں سعودی عرب کے تعاون سے میڈیکل کیمپ لگانے کی سعودی عرب کے سفیر کودعوت دی۔سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر کی تجویز کو سراہا اور تعاون کا یقین دلایا۔ تقریب میں دسمبر 2023ء میں لگایا گیا فری آئی کیمپ کے حوالے دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں