اسلام آباد میں سفراء کانفرنس اختتام پذیر، ملکی خارجہ پالیسی کو آگے بڑھانے پر غور کیا گیا

کانفرنس میں کثیرالجہتی اور بین الاقوامی قانون کیلئے پاکستان کی مسلسل وابستگی پر بھی زور دیا گیا،ممتاز زہرا بلوچ –

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ سفراء کانفرنس 2024ء اختتام پذیر ہوگئی، کانفرنس میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کو آگے بڑھانے پر غور کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ نگران وزیراعظم اور نگران وزیر خارجہ نے خارجہ پالیسی پر اپنے ویژن سے آگاہ کیا، شریک سفیروں نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کے اہم پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا، کانفرنس میں اقتصادی سفارت کاری اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد پر زور دیا گیا۔ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ کانفرنس میں کثیرالجہتی اور بین الاقوامی قانون کیلئے پاکستان کی مسلسل وابستگی پر بھی زور دیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں