معروف ہالی ووڈ اداکار بیٹیوں سمیت طیارہ حادثے میں ہلاک

-فوٹو : فائل

معروف ہالی ووڈ اداکار کرسچن اولیور اپنی دو بیٹیوں سمیت طیارہ حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرسچن اولیور نے جمعرات 4 جنوری کو اپنی دو بیٹیوں کے ہمراہ ایک چھوٹے طیارے میں اُڑان بھری تھی، یہ طیارہ اداکار کو ایک چھوٹے سے جزیرے بیکیا سے سینٹ لوشیا لیکر جا رہا تھا۔پائلٹ نے جیسے ہی اداکار کرسچن اولیور اور اُن کی دو بیٹیوں کو لیکر اڑان بھری تو کچھ ہی دیر بعد اُن کا طیارہ کیریبین سی میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے بعد کوسٹ گارڈز نے سمندر سے چار لاشیں نکالیں۔سمندر سے ملنے والی چار لاشوں کی شناخت 51 سالہ کرسچن اولیور، 12 سالہ بیٹی اینِک، 10 سالہ بیٹی مدیٹا اور پائلٹ رابرٹ ساکس کے نام سے ہوئی۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس افسوسناک حادثے سے کچھ روز قبل ہالی ووڈ اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ساحل سمندر کی تصویر پوسٹ کی تھی جس کے کیپشن میں اُنہوں نے لکھا تھا کہ ’جنت میں کہیں سے سلام‘۔واضح رہے کہ کرسچن اولیور نے ٹی وی سیریز ’سیوڈ بائی دی بیل: دی نیو کلاس‘ اور فلم ’دی بیبی سیٹرز کلب‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں