کچھ لوگوں کو صرف پگ کی فکر، ملکی ترقی و خوشحالی سے ان کا کوئی سروکار نہیں، ہمایوں اختر

ہم بدحالی کو خوشحالی میں بدلنے کا عملی منشورلائے ہیں، ٹھیکیداروں کی سیاست کرنیوالے یہاں سے رفو چکر ہو جائیں،ہمایوں اختر –

انڈسٹریل زون انقلابی منصوبہ ہوگا، علاقے کی قسمت بدل جائے گی
تاندلیانوالہ: استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا کہ کچھ لوگ صرف پگ کی فکر میں ہیں انہیں علاقے، عوام کی تعمیر و ترقی، خوشحالی سے کوئی سرو کار نہیں۔ہمایوں اختر خان نے این اے 97 میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوام کی بدحالی کو خوشحالی میں بدلنے کا عملی منشور لے کر آئے ہیں، ٹھیکیداروں کی سیاست کرنے والے یہاں سے رفو چکر ہو جائیں، انڈسٹریل زون انقلابی منصوبہ ہوگا، علاقے کی قسمت بدل جائے گی۔استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ آئی ٹی کمپنیوں کو یہاں لائیں گے جس سے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں