سردیوں کی چھٹیاں ختم، 10 جنوری سے سکول ساڑھے 9 بجے لگیں گے
![](https://jageernews.com/wp-content/uploads/2024/01/783213_39592204.jpg)
وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے شدید سردی کے باعث بچوں کو گرم لباس پہننے کی بھی ہدایت کی گئی ہے-
10 سے 22 جنوری تک سکول ساڑھے 9 بجے لگیں گے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرنگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا پیغام
لاہور: پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیاں ختم ہو گئیں، سکول 10 جنوری سے کھلیں گے، سکولوں کے نئے اوقات کار بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سردی کی شدید لہر کے باعث سکول کھولنے کے حوالے سے اہم فیصلہ جاری کر دیا۔
Due to the ongoing winter wave, schools will resume on 10th Jan, 2024. From 10th to 22nd Jan, schools will start at 9:30 am. It is highly advisable to wear jackets and warm clothes.@SchoolEduPunjab @punjab_hed pic.twitter.com/P4fsr54VqB
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) January 8, 2024
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے لکھا کہ 10 سے 22 جنوری تک سکول ساڑھے 9 بجے لگیں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے شدید سردی کے باعث بچوں کو گرم لباس پہننے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔