فضل الرحمان کی افغانستان کے وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند سے ملاقات
کابل: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند سے ملاقات کی۔
ملاقات میں امارت اسلامیہ افغانستان کے چیف جسٹس مولوی عبدالحکیم حقانی، وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی، وزیر حج و اوقاف شیخ الحدیث مولوی نور محمد ثاقب ودیگر رہنما بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان افغانستان کے دورے پر ہیں اور وہ دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کر چکے ہیں۔
Load/Hide Comments