شہزاد اکبر، زلفی بخاری، فرح گوگی کے اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنیکا حکم

عدالت نے زلفی بخاری کے 3بینک اکاؤنٹس جبکہ مجموعی طور پر 83 بینک اکاونٹس منجمد کرنے کا حکم دیا-فوٹو :فائل

احتساب عدالت نے اشتہاری قرار دیئے جانے کے بعد تمام ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے
اسلام آباد: احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر اور زلفی بخاری کے تمام اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔جج محمد بشیر نے حکم جاری کرتے ہوئے فرح گوگی، وکیل ضیاء المصطفٰی نسیم و دیگر ملزمان کے بھی اثاثے اور بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کرنے کا حکم دیا جبکہ ملزمان کے نام رجسٹرڈ گاڑیاں بھی ضبط کرنے کا حکم دیا۔عدالت کے روبرو پیش کی گئی تفصیلات میں فرح شہزادی کی موہڑہ نور اسلام آباد میں سو سو کنال اور ایک چالیس کنال کی اراضی منجمند کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ عدالت نے لاہور اور اسلام آباد کے پوش علاقوں میں سات مختلف پلاٹس بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق عدالت نے فرح گوگی کی 22 لگثری گاڑیاں بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ فرح گوگی پاکستانی، امریکی اور برطانوی کرنسی کے 29 بینک اکاؤنٹس کی مالکن ہیں۔ عدالت نے فرح گوگی کے 29 بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔مرزا شہزاد اکبر کا لاہور کا کمرشل پلاٹ اور 24 بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم کا دیا گیا ہے۔ عدالت نے زلفی بخاری کے 3بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا جبکہ مجموعی طور پر 83 بینک اکاونٹس منجمد کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

احتساب عدالت نے اشتہاری قرار دیے جانے کے بعد تمام ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں