لیسکو کا بڑا اقدام،تمام افسران کیلئے مفت بجلی کی سہولت ختم
لاہور: لیسکو حکام نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے تمام افسران کی فری بجلی سپلائی سہولت جنوری سے ختم کردی۔
ذرائع وزارت توانائی کے مطابق اب صرف گریڈ ایک سے گریڈ 16 کے ملازمین کو فری بجلی سہولت میسر ہو گی، گریڈ 17 کے افسران کو 18 ہزار روپے اور گریڈ 18 کے افسران کو 44 ہزار روپے ملیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گریڈ 19 کے افسران کو 55 ہزار روپے ماہانہ ملیں گے جبکہ گریڈ 20 کے افسران کو 70 ہزار روپے ماہانہ بجلی کی مد میں ملیں گے۔
Load/Hide Comments