کرکٹر جویریہ رؤف نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

میں اپنے ملک کی اعلیٰ ترین سطح پر نمائندگی کرنے کو ایک اعزاز سمجھتی ہوں اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی شکر گزار ہوں –

لاہور: پاکستانی ٹیم کی خاتون کرکٹر جویریہ رؤف نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
جویریہ رؤف نے کہا ہے کہ پرانی یادوں اور شکریہ کے جذبات کیساتھ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہی ہوں، یہ اتار چڑھاؤ کے ساتھ ایک اچھا سفر رہا، میں اپنے ملک کی اعلیٰ ترین سطح پر نمائندگی کرنے کو ایک اعزاز سمجھتی ہوں اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی شکر گزار ہوں جس نے مجھے یہ تمام مواقع فراہم کیے۔واضح رہے کہ کرکٹر جویریہ رؤف نے 2012ء میں آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران جنوبی افریقا کیخلاف ٹی 20 کیریئر کا آغاز کیا جبکہ انہوں نے اپنا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 2013ء میں آئرلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔جویریہ رؤف نے 2013ء سے 2021ء کے درمیان چار ون ڈے اور 13 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی، انہوں نے 2011ء میں اپنے کیریئر کی ابتداء کی تھی اور 12 برس پر محیط کیریئر میں مختلف ڈومیسٹک مقابلوں میں حصہ لیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں